الکٹرانک طلسماتی نسل اور قدیم خیالات
🌴بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ 🌴 . ✍🏻 رَبي زدني علماً 📖💻 الکٹرانک طلسماتی نسل اور قدیم خیالات 📱 اردو ادب اور الیکٹرانک میڈیا کے آج کے تعلق پربات کرنے سے پہلے مجھے اردو ،ہندی ،فارسی اور عربی داستانوں کی دنیا کی چند ہلکی سی جھلکیاں دکھانی ہیں۔ آج ان ناقابلِ یقین قصوں کوہم کہیں زیادہ بڑے روپ میں آج کی جدید ترین دنیا میں رُونماہوتا ہوادیکھ رہے ہیں۔ ہماری داستانوں میں اُڑتے ہوئے دیو، جن، پریاں، اُڑن قالین اوراُڑن طشتریاں آج تیزرفتار طیاروں اورخلائی تسخیر میں مصروف راکٹس اور سیاروں کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہیں۔ ایران کے بادشاہ جمشید کا جام جہاں نما ہمارے لیے ایک افسانہ ہی تھا لیکن آج کا اسمارٹ فون جامِ جمشیدسے کہیں آگے پہنچ چکا ہے۔ علی بابا کی کہانی میں’’کھل جا سُم سُم‘‘کا اسم بولنے سے دروازہ کھلتا تھا، لیکن آج کی سپر مارکیٹوں کے خود کاردروازے ہمارے پہنچتے ہی کسی اسم کے بغیر کھل جاتے ہیں۔ پرانی داستانوں میں سلیمانی ٹوپی کے ساتھ اس سے ملتی جلتی حاضر وموجود ہوتے ہوئے نظروں سے اوجھل رہنے کی کہانیاں ملتی ہیں۔ بالی ووڈ کی ایک فلم’’...