اشاعتیں
جنوری, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
جھوٹی دنیا کا سچا افسانہ نگار- سعادت حسن منٹو
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
جھوٹی دنیا کا سچا افسانہ نگار ’’18؍جنوری کو منٹو کی وفات کے حوالے سے‘‘ ’’میری زندگی اک دیوار ہے جس کا پلستر میں ناخنوں سے کھرچتا رہتا ہوں۔ کبھی چاہتا ہوں کہ اس کی تمام اینٹیں پراگندہ کر دوں، کبھی یہ جی میں آتا ہے کہ اس ملبہ کے ڈھیر پر اک نئی عمارت کھڑی کر دوں۔‘‘ منٹو منٹو کی زندگی ان کے افسانوں کی طرح نہ صرف یہ کہ دلچسپ بلکہ مختصر بھی تھی۔ محض 42؍ سال 8؍ ماہ اور چار دن کی چھوٹی سی زندگی کا بڑا حصہ منٹو نے اپنی شرائط پر، نہایت لاپراوئی اور لاابالی پن سے گزارا۔ انھوں نے زندگی کو اک بازی کی طرح کھیلا اور ہار کر بھی جیت گئے۔ غیر اردو داں طبقہ اردو شاعری کو اگر غالبؔ کے حوالہ سے جانتا ہے تو فکشن کے لیے اس کا حوالہ منٹو ہیں۔ اپنی تقریباً 20 سالہ ادبی زندگی میں منٹو نے 270؍ افسانے، 100؍ سے زیادہ ڈرامے، کتنی ہی فلموں کی کہانیاں اور مکالمے، اور ڈھیروں نامور اور گمنام شخصیات کے خاکے لکھ ڈالے۔ 20؍ افسانے تو انھوں نے صرف 20؍ دنوں میں اخبارات کے دفاتر میں بیٹھ کر لکھے۔ ان کے افسانے ادبی دنیا میں اک تہلکا مچا دیتے تھے۔ ان پر کئی بار فحش نگاری کے مقدمات چلے اور پاکستان میں 3؍ مہینے کی قید...
کیا واقعی لفظ ’اردو‘ کا مطلب لشکر ہی ہے؟
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
یہ اردو ہے کیا؟ اگر آپ ہزار لوگوں سے پوچھیں گے تو 999 یہی بتائیں گے کہ اردو ترکی زبان کا لفظ ہے اور اس زبان کا یہ نام اس لیے رکھا گیا کہ یہ مغل بادشاہوں کے لشکروں اور چھاؤنیوں میں بولی جاتی تھی، جہاں یہ ہندی، فارسی، عربی، ترکی اور دوسری زبانوں کے آپس میں میل ملاپ سے وجود میں آئی۔ گویا زبان کیا ہے؟ چوں چوں کا مربہ ہے۔ لیکن کیا واقعی ایسا ہے؟ کیا زبانیں اس طرح سے آپس میں مل کر نئی زبانیں بنا سکتی ہیں، جس طرح مختلف رنگوں کو ملا کر نیا رنگ بن جاتا ہے؟ اس سوال کا جواب تھوڑی دیر میں لیکن پہلے ہم دیکھتے ہیں کہ کیا واقعی لفظ ’اردو‘ کا مطلب لشکر ہی ہے؟ گلزار کو اردو شاعری نہیں آتی بھائی! بحیرۂ اسود کے کنارے آباد ترکی کا یہ حسین و جمیل شہر، جس کا نام ہے اوردو۔ یہ وہی لفظ ہے، یعنی ہماری زبان اردو۔ نہ صرف اس شہر بلکہ اس کے صوبے کا نام بھی اوردو ہے۔ اگر اردو کا مطلب لشکر ہی ہے تو کیا اوردو میں قدیم زمانے میں چھاؤنیاں قائم تھیں؟ لفظ اوردو کا اصل مطلب جاننے کے لیے ہمیں 13 صدیاں لمبی چھلانگ لگا کر منگولیا پہنچنا پڑے گا۔ یہ ایک لاٹھ ہے جسے 732عیسوی میں یہاں کے ایک بادشاہ بلگے خاقان نے اپنے بھائی کل تگ...