دیوار از ژاں پال سارتر Jean-Paul Sartre
نوبل انعام یافتہ فرانسیسی دانشور اور فکشن نگار "ژاں پال سارتر" کا شہرہ آفاق افسانہ "دیوار" حاضر ہے. امید ہے کہ آپ کو لوگوں کو یہ شاہکار افسانہ ضرور پسند آئے گا۔ انہوں نے ہمیں چونے سے پتے ایک سفید ہال میں دھکیل دیا۔ میری آنکھیں چندھیانے لگیں۔ وہاں کی تیز روشنی میں میری آنکھوں میں تکلیف شروع ہوگئی۔تبھی میں نے ٹیبل کے نیچے چارسویلین کو ایک کاغذ پرجھکا ہوا دیکھا۔ انہوں نے پیچھے دوسرے قیدیوں کو ایک قطار میں کھڑا کررکھا تھا۔ ان کے پاس پہنچنے کے لیے ہمیں پورا ہال پار کرناپڑا۔ قیدیوں میں سے میں کئی لوگوں کو جانتا تھا۔ ان میں کچھ غیر ملکی بھی تھے۔ میرے سامنے کھڑے دونوں افسر گورے چٹے اور گول سر والے تھے۔ میرے انداز سے وہ فرانسیسی، ان میں ناٹے قد والا باربار اپنی پینٹ کو اوپر کھینچ کر اپنے حواس پر قابو پانے کی کوشش کر رہا تھا۔ سنتری، قیدیوں کو یکے بعد دیگرے ٹیبل کے پاس لے جانے لگے۔ افسروں نے ہر ایک سے ان کا نام اور پتہ پوچھا۔ زیادہ پوچھ تاچھ نہیں کی۔ زیادہ سے زیادہ اِدھراُدھر کا ایک آدھ سوال پوچھ لیا۔ جواب وہ دھیان سے نہیں سن رہے تھے۔ خاموشی سے سامنے دیکھتے ہوئے کا...