مادری زبان کی اہمیت و افادیت روخان یوسفزئی کسی قوم کے لیے اظہار کا سب سے بہترین ذریعہ اْس کی مادری زبان ہوتی ہے۔ جن معاشروں میں دانشور اپنی دھرتی کے ساتھ جْڑے رہتے ہیں اور ان کا تعلق اپنی مٹی کے ساتھ مضبوط ہوتا ہے تو اْن ممالک کی عوام اپنی ثقافت، اپنی زبان اور اپنی تاریخ پر فخر کرتی ہیں۔ لیکن محکوم دانشور، اْدھار سوچ کے حامل نام نہاد حکمران و لکھاری اپنی قوم کی اتنی بْرائیاں کرتے ہیں کہ عوام کو اپنی دھرتی، اپنی ماں بولی زبان اور اپنی تاریخ سے دور کر دیتے ہیں۔ برصغیر پاک و ہند میں انگریز کی آمد نے یہاں کی عوام کو انتہائی ذلت آمیز رسوائی میں مبتلا کردیا۔ انگریز تو یہاں کے وسائل پر ہاتھ صاف کرنے آیا تھا لیکن جب اْس نے دیکھا کہ برصغیر کے حکمران تو بس تخت و تاج کی خاطر اپنے ہی پیارے بہن بھایؤں کے گلے کاٹ رہے ہیں تو انگریز نے تجارت کے ساتھ ساتھ اِس چھوٹے بر اعظم پر حکومت کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ اِس طرح دھرتی میں رہنے والے اپنی ہی زبان اور ثقافت پر نازاں ہونے کی بجائے شرمندگی محسوس کرنے لگے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ انگریز برصغیر کا حکمران کیا بنا اْس نے یہاں کے لوگوں کو احساس کمتری می...