اشاعتیں

تصوف اور بھکتی کی اہم اصطلاحات پر میری گفتگو

  https://youtu.be/DcX5ka4G32Q?si=bN9Z7spfxBrrqAUM

ٹھاکر کا کنواں۔ پریم چند

جو کھونے لوٹا منھ سے لگایا تو پانی میں سخت بدبو آئی۔ گنگی سے بولا، یہ کیسا پانی ہے؟ مارے باس کے پیا نہیں جاتا۔ گلاسوکھا جارہا ہے اور تو سڑا ہوا پانی پلائے دیتی ہے۔ گنگی پرتی دن شام کو پانی بھرلیا کرتی تھی۔ کنواں دور تھا۔ بار بار جانا مشکل تھا۔ کل وہ پانی لائی تو اس میں بو بالکل نہ تھی، آج پانی میں بدبو کیسی؟ لوٹا ناک سے لگایا تو سچ مچ بدبو تھی، ضرور کوئی جانورکنوئیں میں گر کر مرگیا ہوگامگر دوسرا پانی آوے کہاں سے؟ ٹھاکر کے کنوئیں پر کون چڑھنے دے گا۔ دور سے لوگ ڈانڈ بتائے گئے ساہو کا کنواں گاؤں کے اس سرے پر ہے، پر نتووہاں بھی کون پانی بھرنے دے گا؟ چوتھا کنواں گاؤں میں ہے نہیں۔ جوکھو کئی دن سے بیمار ہے۔ کچھ دیر تک تو پیاس روکے چپ پڑا رہا، پھر بولا، اب تو مارے پیاس کے رہا نہیں جاتا۔ لا، تھوڑا پانی ناک بند کرکے پی لوں۔ گنگی نے پانی نہ دیا۔ خراب پانی پینے سے بیماری بڑھ جائے گی، اتنا جانتی تھی، پرنتو یہ نہ جانتی تھی کہ پانی کو ابال دینے سے اس کی خرابی جاتی رہتی ہے۔ بولی یہ پانی کیسے پیوگے؟ نہ جانے کون جانور مرا ہے۔ کنوے سے میں دوسرا پانی لائے دیتی ہوں۔ جوکھو نے آشچریہ سے اس کی اور دیکھا۔ دوسر...

مخفف کے اصول

 https://www.facebook.com/share/p/19wymLbfjh/

لڑکی کی دعا از ساغر خیامی

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری زندگی بھر کرے عاشق مرا سیوا میری صبح سے شام تلک ہو کے مگن گاتا رہے میرا عاشق مری الفت میں بھجن گاتا رہے یوں میں چمکوں کہ زمانے میں اندھیرا ہو جائے کوئی لنگڑا کوئی اندھا کوئی لولا ہو جائے میرے جلووں کو عطا کر دے وہ قدرت یارب میری نفرت کو بھی سمجھے وہ محبت یارب میری فطرت ہو امیروں سے محبت کرنا اور غریبوں کی سر راہ مرمت کرنا بھولے بھالوں کی رقم خوب کھلانا مجھ کو مرے اللہ سگائی سے بچانا مجھ کو تو ہے مختار ہر اک راز کا یزدانی ہے دودھ لانے کی مرے گھر میں پریشانی ہے پیشگی ہی مرے درزی کی رقم بھی بھر دے وقت پڑ جائے تو ڈیڈی کی چلم بھی بھر دے اپنی دولت کی مرے ہاتھ میں جھولی دے دے ایسا عاشق نہیں درکار جو گولی دے دے میرا لچھمنؔ سا ہو دیور مجھے مقدور نہیں رامؔ جیسا مرا شوہر ہو یہ منظور نہیں جو پک اپ کرتا رہے پیار کی بانہوں میں مجھے دیکھ سکتا ہو جو اغیار کی بانہوں میں مجھے دعوے رکھتا نہ ہو جو یار پتی ہونے کا جذبہ رکھتا ہو جو بیوی پہ ستی ہونے کا میری الفت میں اسے کر دے تو پاگل مولا میں کہوں چائے تو منگوا دے وہ کیمپا کولا آئی آواز خداوند دیے دیتے ہیں داخلہ تیرا جے این ی...

جدید اردو تحقیق میں آن لائن وسائل کا استعمال

 https://fb.watch/wqXVUINk_d/

مصر میں فروغِ اردو کے لیے پروفیسر حسن الاعظمی کی جدوجہد

مصر میں فروغِ اردو کے لیے پروفیسر حسن الاعظمی کی جدوجہد عبدالعلیم قاسمی بن عبدالعظیم اصلاحی ہند و پاک میں وجود پذیر زبان "اردو" چند دہائیوں ہی میں مقامی سرحدوں کو عبور کرکے متعدد ملکوں میں داخل ہوئی ، آج دنیا کے کم و بیش اکثر ممالک کی یونیورسٹیوں اور جامعات  میں"  اردو "کو بحثیت زبان پڑھایا جاتا ہے ، بہت سی یونیورسٹیوں اور جامعات میں اردو کے علاحدہ  شعبے بھی قائم ہیں ، اردو اب محض مسلمانوں یا ہند و پاک کی زبان نہیں رہی ہے ؛ بلکہ یہ ایک عالمی زبان کا درجہ رکھتی ہے ، اردو کو فروغ دینے کے لیے ، اس کو متعدد ملکوں میں متعارف کرانے کے لیے عاشقانِ زبانِ اردو کی لازوال قربانیاں اور انتہک محنت و جدوجہد رہی ہے ۔   پروفیسر حسن الاعظمی دنیا کی متعدد زبانوں پر مہارت رکھتے تھے، اردو ، فارسی ، عربی ، انگریزی اور ترکی پر یکساں مہارت تھی ، آپ کی کوششوں اور جد و جہد سے مصر میں اردو کے فروغ ملا ، جامعہ مصریہ اور مصر کی دیگر یونیورسٹیوں میں اردو کا شعبہ قائم ہوا ، مصر میں اردو کے فروغ کے بعد اہل شام ، بغداد اور ترکی بھی اپنے ملکوں میں اردو کے شعبے قائم کئے جو کہ حسن الاعظمی ہی کی ج...

چھوٹی سی بے رخی پہ شکایت کی بات ہے۔ قمر جلال آبادی

چھوٹی سی بے رخی پہ شکایت کی بات ہے اور وہ بھی اس لیے کہ محبت کی بات ہے میں نے کہا کہ آئے ہو کتنے دنوں کے بعد کہنے لگے حضور یہ فرصت کی بات ہے میں نے کہا کی مل کے بھی ہم کیوں نہ مل سکے کہنے لگے حضور یہ قسمت کی بات ہے میں نے کہا کہ رہتے ہو ہر بات پر خفا کہنے لگے حضور یہ قربت کی بات ہے میں نے کہا کہ دیتے ہیں دل تم بھی لاؤ دل کہنے لگے کہ یہ تو تجارت کی بات ہے میں نے کہا کبھی ہے ستم اور کبھی کرم کہنے لگے کہ یہ تو طبیعت کی بات ہے