اشاعتیں

نومبر, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

یونس ٹی اسٹال، سرائے میر، اعظم گڑھ

تصویر
 سرائے میر کا ایک قدیم چائے خانہ (یونس ٹی اسٹال)۔  ڈاکٹر ڈائری - ڈاکٹر سعید جونپوری  ضلع اعظم گڑھ کا قصبہ سرائے میر کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ یہ محض ایک قصبہ نہیں، بلکہ اپنے گرد و نواح کے سیکڑوں دیہات اور چھوٹے بڑے قصبوں کے لیے ایک اہم خرید و فرخت اور تجارتی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں کا بازار اپنی وسعت، گہما گہمی اور کاروباری سرگرمیوں کے اعتبار سے آس پاس کے چار پانچ اضلاع تک شہرت رکھتا ہے۔ اس بازار میں ہمارے بھی کئی عزیز و اقارب کے کاروبار اور دکانیں قائم ہیں۔ اسی تاریخی اور مصروف بازار سے بالکل متصل ہندوستان کے دو معروف علمی ادارے، مدرسہ بیت العلوم اور مدرسۃ الاصلاح بھی واقع ہیں۔ خیر ! قصہ مختصر یہ کہ اسی بازار کے قلب میں ایک ایسا قدیم ٹی اسٹال واقع ہے، جس کی اپنی ایک الگ تاریخ، اپنی ایک تہذیب اور اپنا ایک زمانہ ہے۔ یہ چائے خانہ 1951ء میں قائم ہوا تھا۔ یہاں کی میزیں اور کرسیاں بھی اسی عہد کی ہیں۔ دکان کے در و دیوار، شٹر، میز اور کرسیوں سمیت ہر شے پر دھول اور دھوئیں کی ایک یکساں تہہ جم چکی ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے نصف صدی سے زیادہ کا زمانہ اپنی تمام گرد و غبار سمیت...