1- دو یا دو سے زیادہ لفظوں کے ایسے مجموعے کو جسے اہلِ زبان مخصوص اور غیر حقیقی معنوں میں استعمال کرتے ہوئے کہتے ہیں؟
A). روز مرہ B). محاورہ
C). فعل
D). مصدر
View AnswerCorrect: B
2. ایسے حروف جنہیں سوال پوچھنے کے لیے استعمال کیا جائے انہیں ـــــــــ کہا جاتا ہے؟
A). حروفِ سوالیہ
B). حروف جامع
C). حروف استفہام
D). حروف استدارک
View AnswerCorrect: C
3. ایسے حروف جو دو جملوں کے درمیان آکر پہلے جملے کا شک رفع کریں۔ مثلاۤ(بلکہ، مگر، لیکن وغیرہ) انہیں گرائمر کی رو سے ـــــــ کہا جائے گا؟
A).حروفِ ایجاب
B). حروف جامع
C). حروف استفہام
D). حروف استدارک
View AnswerCorrect: D
4. ایسے حروف جو دو اسموں یا ایک اسم اور ایک ضمیر کے درمیان تعلق ظاہر کریں۔ مثلاۤ کا، کے، کی انہیں ـــــــــــ کہتے ہیں؟
A). حروف ایجاب
B). حروف ایماء
C). حروفِ اضافت
D). حروفِ وضاحت
View AnswerCorrect: C
5. دو جملوں میں ربط کے لیے استعمال ہونے والے حروف مثلاۤ (کہ) کو ـــــ کہتے ہیں؟
A). حروفِ ربط
B). حروفِ روابط
C). حروفِ ضروری
D). حروفِ بیان
View AnswerCorrect: C
6. جن حروف سے دکھ، تاسف یا افسوس کا اظہار ہو (مثلاۤ ہائے، اُف) انہیں ـــــ کہتے ہیں؟
A). حروفِ جزبات
B). حروفِ دکھ
C). حروفِ انفعال
D). حروفِ تاسف
View AnswerCorrect: D
7. کلام میں جو حروف تاکید پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوں، (مثلاۤ ضرور، ہرگز) انہیں ـــــ کہتے ہیں؟
A). حروفِ تاکید
B). حروفِ لازم
C). حروفِ ضروریہ
D). حروفِ ایجاب
View AnswerCorrect: A
8. جب ایک بڑے جملے میں کئی کئی چھوٹے جملے آئیں یا جب مختلف حقائق ایک ہی جملے میں آئیں تو کونسا وقف آتا ہے؟
A). سکتہ
B). رابطہ
C). وقفہ
D). ختمہ
View AnswerCorrect: C
9. گرائمر کی رو سے جب کسی بات کی تشریح یا وضاحت کرنا مقصود ہو تو کونسا وقف آتا ہے؟
A). سکتہ
B). رابطہ
C). وقفہ
D). تفصیلیہ
View AnswerCorrect: B
10. گرائمر کی رو سے انگریزی کے فل سٹاپ کے مترادف اردو کی کونسی علامت مستعمل ہے؟
A). سکتہ
B). رابطہ
C). وقفہ
D). ختمہ
View AnswerCorrect: D
11. ایسے جملے یا لفظ کے بعد جس سے کوئی جذبہ مثلاۤ غصہ، حیرت، خوف، نفرت یا حقارت ظاہر ہو کونسی علامت لگائی جاتی ہے؟
A). سوالیہ
B). ندائیہ
C). وقفہ
D). فجائیہ
View AnswerCorrect: D
12. عبارت میں جب کوئی لفظ اس کے مجازی معنوں میں اس لیے استعمال کیا جائے کہ اس سے حقیقی معنی بھی مراد لیئے جا سکیں تو اسے کیا کہتے ہیں؟
A). محاورہ
B). روزمرہ
C). کنایہ
D). استعارہ
View AnswerCorrect: C
13. جب کسی لفظ کو حقیقی معنوں کے بجائے مجازی معنوں میں اصل استعمال کیا جائے کہ حقیقی اور مجازی معنوں میں تشبیہہ کا تعلق موجود ہو تو اسے گرائمر کی رو سے کیا کہا جائے گا؟
A). مستعارہ
B). استعارہ
C). تشبیہہ مرکب
D). تشبیہہ تام
View AnswerCorrect: B
14. ارکانِ استعارہ کتنے ہوتے ہیں؟
A). تین
B). دو
C). چار
D). چھ
View AnswerCorrect: A
15. استعارہ کے استعمال میں وہ شخص یا چیز، جس کے لیے کوئی لفظ مستعار لیا جائے اسے کہتے ہیں؟
A). مستعار منہ
B). استعارلہ
C). استعار منہ
D). مستعارلہ
View AnswerCorrect: D
16. استعارہ میں جس سے لفظ مستعار لیا جاتا ہے اسے کہتے ہیں؟
A). مستعار منہ
B). استعارلہ
C). استعار منہ
D). مستعارلہ
View AnswerCorrect: A
17. استعارہ کے استعمال میں جو لفظ ادھار لیا جاتا ہے اسے کہتے ہیں؟
A). مستعار منہ
B). استعارلہ
C). مستعار
D). مستعارلہ
View AnswerCorrect: C
18. استعارہ میں ایسی خصوصیت یا صفت جس کی وجہ سے کوئی لفظ ادھار لیا جائے اسے کہا جاتا ہے؟
A). مجاز مرسل
B). وجہ جامع
C). تشبیہہ
D). استعارہ
View AnswerCorrect: B
19. ایسے الفاظ یا حروف جو تشبیہ دینے کے لیے استعمال کیئے جاتے ہیں؟
A). حروف تشبیہ
B). ارکان تشبیہ
C). تشبیہات
D). تشابیح
View AnswerCorrect: A
20. تشبیہ دیتے وقت جس مقصد کے لیے تشبیہ دی جائے اسے کیا کہتے ہیں؟
A). غرض مشبہ
B). غرض مشبہ بہ
C). غرض تشبیہ
D). وجہ تشبیہ
View AnswerCorrect: C
21. تشبیہ دیتے وقت ایک چیزکو کسی دوسری چیز کی مانند قرار دینے کو کہتے ہیں؟
A). مشبہ بہ
B). مشبہ
C). مشبہ الیہ
D). غرض تشبیہ
View AnswerCorrect: B
22. تشبیہ میں وہ چیز جس کے ساتھ تشبیہ دی جائے اسے کیا کہتے ہیں؟
A). مشبہ الیہ
B). غرض تشبیہ
C). مشبہ بہ
D). تسبیب
View AnswerCorrect: C
23. مشبہ اور مشبہ بہ کو مجموعی طور پر کیا کہا جاتا ہے؟
A). ارکان مشبہ
B). حرفین مشبہ
C). مشبان
D). طرفین تشبیہ
View AnswerCorrect: D
24. وہ صفت جو مشبہ اور مشبہ بہ میں مشترک ہو اسے ـــــــــ کہتے ہیں؟
A). وجہ تشبیہ
B). وجہ شبہ
C). نہ اے نہ بی
D). اے اور بی
View AnswerCorrect: D
25. تشبیہہ کے ارکان کی تعداد ـــــــ ہوتی ہے؟
A). تین
B). دو
C). پانچ
D). چھ
View AnswerCorrect: C
بندے نے یہ بلاگ برقی قارئین اور بالخصوص طلبہ کی ضرورتوں کو ملحوظ رکھ کر ترتیب دیا ہے۔ اسے مزید بہتر بنانے کے لیے آپ کے مثبت مشوروں کی ضرورت ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
مخفف کے اصول
https://www.facebook.com/share/p/19wymLbfjh/
-
ارسط و کے تنقیدی نظریات ارسطو قدیم یونان کا عظیم فلسفی، سائنسدان، ریاضی دان، استاد، تحقیق نگار ااور مصنف تھا۔ اس کی تحریروں کے م وض...
-
ولی کی غزل تجھ لب کی صفت لعل بدخشاں سوں کہوں گا جادو ہیں ترے نین غزالاں سوں کہوں گا تشریح و وضاحت: اس شعر کو پڑھتے ہی ہمارے ذہن ...
-
1- دو یا دو سے زیادہ لفظوں کے ایسے مجموعے کو جسے اہلِ زبان مخصوص اور غیر حقیقی معنوں میں استعمال کرتے ہوئے کہتے ہیں؟ A). روز مرہ B). محاورہ...
السلام علیکم علیکم بہت اچھی کوشش ہے جاری بھائی ایک بات کہنا چاہوں گی یہاں کے آپ اسے مکمل اردو میں لکھیں بہت شکریہ یہ
جواب دیںحذف کریںیہ تو اردو ہی میں لکھا ہوا ہے۔ ہاں ایک ایک سوال کو دیسی طریقے سے علاحدہ علاحدہ نہیں کیا گیا ہے۔ وقت ملے گا تو ان شاء اللہ وہ بھی کر دوں گا۔
جواب دیںحذف کریں