چھورا چھوری
بولو خالہ مزاج کیسے ہیں؟ کتنے برسوں کے بعد آئی ہو؟
مِسّی ہونٹوں پہ آنکھ میں کاجل جیسے پیغام کوئی لائی ہو؟
لڑکے کی ماں
میرے چھورے کو چھوری ہونا ہے میرا چھورا تو پکا سونا ہے
تمیں دل میں ذرا نکو سوچو ہاتھ آیا تو ہیرا سونا ہے
چار لوگاں میں اس کی ابرو ہے جیسے کیوڑے کے بن میں خوشبو ہے
کھلّے دل کی ہوں سب بتاتی ہوں کھلّا مکھلاج میں سناتی ہوں
تھوڑا ترپٹ ہے اور لُلّا ہے سیدھی آنکھی میں اس کی پھلّا ہے
منہ پہ چیچک کے خالی داغاں ہیں رنگ ڈامر سے ذرّا کھلّا ہے
ناک نقشے کا کِتّا اچھا ہے میرا بچہ تو بھور بچہ ہے
اس کے دادا بھی سو پہ بھاری تھے یوں تو کم ذات کے مداری تھے
کنولے جھاڑاں کی سیندھی پیتے تھے کیا سلیقے کا جینا جیتے تھے
پی کو نکلے تو جھاڑ دیتے تھے باوا دادا کو گاڑ دیتے تھے
اچھے اچھے شریف لوگاں تھے جڑ سے پنجے اکھاڑ دیتے تھے
پہلا دروازے بند کرتے تھے بچے گوداں میں ڈر کو مرتے تھے
لڑکی کی ماں
خالہ!
یہ تو دنیا ہے ایسا ہوتا ہے کوئی پاتا ہے کوئی کھوتا ہے
ایسے ویسوں کے دن بھی پھرتے ہیں سر سے شاہوں کے تاج گرتے ہیں
میری بچی تو خیر جیسی ہے بولو مرضی تمہاری کیسی ہے؟
لڑکے کی ماں
چھوری پھولاں میں پھول دِسنا جی بھولی صورت قبول دِسنا جی
اس کے لکّھن سے چال نَئِیں پڑنا چاند پاواں کی دھول دِسنا جی
منہ کو دیکھے تو بھوک مَرجانا پیاسی انکھیا سے پیاس مَر جانا
لچکے کمّر تو بید سرمانا لپکے چوٹیاں تو ناگ ڈر جانا
زلفاں لوبان کا دھواں دِسنا لال ہونٹاں کو غنچے مَرجانا
اچھی غنچی ہو اچھا پاؤں ہو گھر میں لچھمی کے سر کی چھاؤں ہو
ہنڈیا دھونے کی اس کو عادت ہو بوجھا ڈھونے کی اس کو عادت ہو
سارے گھر بار کو کِھلا دے وہ بھکّا سونے کی اس کو عادت ہو
پاک سیتا ہو سچّی مائی ہو پوری اللہ میاں کی گائی ہو
گَلّا کاٹے تو ہنس کے مرجانا بیٹی دنیا میں نام کر جانا
باہر والے تو بہت پوچھیں گے گھر کا بچہ ہے گھر کا زیور دیو
ریڈیو سئیکل تو دنیا دیتِچ ہے اللہ دے رہا ہے تو ایک موٹر دیو
بہت چیزاں نکّو جی! تھوڑے بس ایک بنگلہ ہزار جوڑے بس
گھوڑا جوڑا کیا لے کو دھرنا ہے؟ خالی 25 لاکھ ہونا ہے
لڑکی کی ماں
تمیں کتّے ذلیل لوگاں ہیں تمیں کتّے ذلیل لوگاں ہیں
بہنیں گھر میں جوان بیٹھی ہیں بھائی چپ ہے کہ کہہ نہیں سکتا
ماں تو گھل گھل کے خود ہی مرتی ہے باپ بیٹی کو سہہ نہیں سکتا
جی میں آتا ہے اپنی بچی کو اپنے ہاتھوں سے خود ہی دفنا دیں
لال جوڑے تو دے نہیں سکتے لال چادر میں کیوں نہ کفنا دیں
یہ بھی دلہن ہے گھر سے جاتی ہے موت مفلس کو کیا سہاتی ہے
یہ سہاگن ہے اس کو کاندھا دو ہم نے خونِ جگر سے پالا ہے
اِس کی تربت پہ یہ بھی لکھ دینا زرپرستوں نے مار ڈالا ہے
سلیمان خطیب (دکنی کے مشہور شاعر)

اتنے میں لڑکی کا باپ اندر آتا ہے اور اپنی پگڑی لڑکے کی ماں کے قدموں میں رکھ دیتا ہے اور کہتا ہے:
جس کی بچی جوان ہوتی ہے کس مصیبت میں جان ہوتی ہے؟
بوڑھے ماں باپ کے کلیجے پر ایک بھاری چٹان ہوتی ہےبہنیں گھر میں جوان بیٹھی ہیں بھائی چپ ہے کہ کہہ نہیں سکتا
ماں تو گھل گھل کے خود ہی مرتی ہے باپ بیٹی کو سہہ نہیں سکتا
جی میں آتا ہے اپنی بچی کو اپنے ہاتھوں سے خود ہی دفنا دیں
لال جوڑے تو دے نہیں سکتے لال چادر میں کیوں نہ کفنا دیں
یہ بھی دلہن ہے گھر سے جاتی ہے موت مفلس کو کیا سہاتی ہے
یہ سہاگن ہے اس کو کاندھا دو ہم نے خونِ جگر سے پالا ہے
اِس کی تربت پہ یہ بھی لکھ دینا زرپرستوں نے مار ڈالا ہے
سلیمان خطیب (دکنی کے مشہور شاعر)
نوٹ:گھوڑا جوڑا: حیدرآباد (ہند)کی ایک رسم ہےجس میں لڑکے والے اپنی مانگ رکھتے ہیں۔
یہ نظم سلیمان خطیب کی مشہورِ زمانہ نظم ہے۔ اس نظم کے آخری یعنی عروج کے حصے کو غالباً انور جلال پوری سے ’’پھول پور‘‘ مشاعرے میں سنا تھا۔ اشعار دل میں اتر گئے تھے اور جب مکمل نظم تک رسائی ہوئی تو ایسی کیفیت طاری ہوئی کہ بیان نہیں کر سکتا۔ اسی لیے یہاں پیش کر رہا ہوں کہ کوئی آن لائن تلاش کرے تو مایوسی نہ ہو۔
جواب دیںحذف کریں