بے جان اسماء کی تذکیر و تانیث
بے جان اسماء کی تذکیر و ثانیث کے چند بنیادی اصول درج ذیل ہیں۔
1 1۔ بعض اسماء جسامت میں بڑا ہونے کی بناء پر مذکر بولے جاتے ہیں لیکن جب ان کے آخر11 میں 1لگاکر انہیں اسم مصغر میں بدل لیا جائے تو مؤنث بن جاتے ہیں جیسے
تھیلا
ٹوکرا
صندوقچہ
تختہ
پہاڑ
ہتھوڑا
پیالہ مذکر ہیں
اور
تھیلی
ٹوکری
صندوقچی
تختی
پہاڑی
ہتھوڑی
پیالی
مؤنث ہیں
2...جن اسموں کے آخر میں ی ہو وہ عام طور پر مؤنث ہوتے ہیں
مثالیں
ٹوپی
مولی
چھڑی
نوکری
روٹی
سیڑھی
البتہ کچھ اسماء اس قاعدے سے مستثنی ہیں جیسے
موتی
گھی
دہی
پانی
ان کے آخر میں ی ہوتے ہوئے بھی یہ مذکر بولے جاتے ہیں
3۔۔۔۔جن اسمائے مصغر کے آخر میں "یا" ہو وہ مؤنث بولے جاتے ہیں
مثالیں
پڑیا
ڈبیا
لٹیا
کٹیا
4۔۔۔ایسے سہ حرفی (تین حروف والے) عربی الفاظ جن کے آخر میں الف ہو مؤنث بولے جاتے ہیں
مثالیں
ادا
وفا
جفا
عطا
سخا
رضا
حیا
قضا
خطا
ثنا
شفا
دغا
دعا
5...جن الفاظ کے آخر میں ہ یا ھ بالعموم ہو وہ بھی عام طور پر مؤنث استعمال ہوتے ہیں
راہ
نگاہ
درگاہ
بارگاہ
چراگاہ
تنخواہ
پناہ
خانقاہ
توجہ
توبہ
سمجھ
بوجھ
ٹوہ
جگہ
راکھ
ساکھ
6...تمام زبانوں کے نام مؤنث آتے ہیں جیسے
اردو
ہندی
فارسی
انگریزی
عربی
بنگالی
پشتو
7..تمام نمازوں کے نام مؤنث ہوتے ہیں جیسے
فجر
ظہر
عصر
مغرب
عشاء
تہجد
8...تمام آوازیں مؤنث ہوتی ہیں جیسے
بادل کی گرج
کوئل کی کوکو
مکھیوں کی بھنبھناہٹ
ہوا کی سرسراہٹ
9....جن اسمائے کیفیت(جس میں کسی کیفیت کو بیان کیا جائے) یا حاصل مصدر کے آخر ت،ی،گ،ش، ہو وہ عموما مؤنث ہوتے ہیں جیسے
شرافت
ندامت
بہادری
نیکی
بدی
دیوانگی
مردانگی
کوشش
بخشش
10...جن اسموں میں "ائی" استعمال ہو وہ عموما مؤنث ہوتے ہیں جیسے
اچھائی
برائی
رنگائی
دھلائی
چڑھائی
اترائی
11....جن اسمائے کیفیت کے آخر میں "اؤ" یا "پن" آئے وہ بالعلوم مذکر ہوتے ہیں جیسے
جھکاؤ
بناؤ
بچپن
لڑکپن
دیوانہ پن
بھولا پن
12...تمام براعظموں ،ملکوں اور شہروں کے نام مذکر ہیں
مثالیں
ایشیا
یورپ
افریقہ
امریکا
پاکستان
ہندوستان
افغانستان
ایران
لاہور
گجرات
حیدرآباد
پشاور
13...تمام پہاڑوں،سمندروں،اور دریاؤں کے نام مذکر ہیں جیسے
کوہ ہمالیہ
کوہ سلیمان
کوہ ہندو کش
بحرالکاہل
بحراوقیانوس
بحر ہند
دریائے سندھ
دریائے جہلم
دریائے چناب
لیکن گنگا جمنا اس سے مستثنی ہیں یہ مؤنث ہیں
14...تمام سیاروں کے نام مذکر ہیں جیسے
چاند
سورج
زہرا
مشتری
عطارد
زحل
مریخ
لیکن زمین مستثنی ہے زمین مؤنث ہے
15...تمام دھاتوں کے نام مذکر ہیں جیسے
سونا
تانبا
پیتل
مگر چاندی مؤنث ہے
تمام دنوں اور مہنیوں کے نام مذکر ہیں جیسے
محرم
صفر
ربیع الاول
ربیع الثانی
جمادی الاول
جمادی الثانی
رجب
شعبان
رمضان
شوال
ذی قعدہ
ذی الحجہ
جمعہ
ہفتہ
اتوار
پیر
منگل
بدھ
مگر جمعرات مؤنث ہے
17...اردو میں انگریزی کے جو الفاظ مستعمل ہیں ان کی تذکیر وتانیث میں کے معاملے میں اردو کے مستند ادیبوں یا علاقے کے رواج کو دیکھا جاتا ہے جیسے
بائیسکل
پارٹی
میٹنگ
رجمنٹ
لاری
ڈیٹ
اپیل
کاپی
ٹیوب
پلیٹ
کلاس
لائن
مؤنث استعمال ہوتے ہیں
جبکہ اسٹیشن
ٹکٹ
سٹول
کیمشن
ایڈیشن
فوٹو
آفس
گیٹ
ڈپو
بل
مذکر استعمال ہوتے ہیں
18...مندرجہ ذیل اسماء مذکر ہیں
قلم
اخبار
تار
ہوش
مزاج
عیش
قبض
دہی
درد
پرہیز
مرہم
جھاگ
مرض
ماضی
پیاز
گوند
چرچا
کھوج
گھاٹ
میل
خلعت
بوریا
کلام
ایثار
انتظار
غار
لالچ
کھیل
19...مندرجہ ذیل اسماء مؤنث ہیں
ناک
گیند
چھت
معراج
تپ
ڈکار
راہ
پتنگ
آواز
کیچڑ
گھاس
جامن
اردو
شراب
جھاڑ
بکواس
دوا
سوچ
بسم اللہ
سرسوں
دسترس
وعظ
بارود
ترازو
محراب
میز
جنگ
20...مندرجہ ذیل الفاظ مذکر و مؤنث دونوں طرح استعمال ہوتے ہیں
آغوش
نقاب
سانس
غور
طرز
فاتحہ
نشاط
متاع
مالا
املا
موٹر
آب و گل
نشونما
گزند
منقوول